بھارت :مسلمانوں پر تشدد تشویشناک، اقوام متحدہ

0
159

اسلام آباد (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کا خاتمہ اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح ہے ، وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ اس کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہئے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ وہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور اسلامو فوبیا کا معاملہ اٹھایاجس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جواب دیتے ہوئے اس عفریت کے خاتمہ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ منیر اکرم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا ذمہ دار قرار دیئے جانے پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ سال 5 اگست کے نئی دہلی کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے ان اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اسلامو فوبیا کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، یہ اقدامات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور خطہ کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں اسلامی ممالک کی تنظیم کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انڈیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف اس امتیاز کا خاتمہ کرے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here