ڈیموکریٹک قانون سازوں کا امیگریشن سے زیر التوا کیسز بحال کرنے کا مطالبہ

0
16

واشنگٹن (پاکستان نیوز) 100 سے زائد ڈیموکریٹک قانون سازوں نے یو ایس امیگریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر التوا امیگریشن کیسز کو فوری طور پر بحال کرے ، امیگریشن ماہرین نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پوری کرنے کے باوجود امیگریشن پراسیس کو روکنا تارکین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، 100 سے زائد ڈیموکریٹک قانون سازوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندی میں نامزد 19 ممالک کے شہریوں کو متاثر کرنے والی امیگریشن اور شہریت کی درخواستوں پر سے فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے بندش کو ختم کرے، انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قانونی طور پر جانچے گئے تارکین وطن اور ان کے خاندانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہا ہے۔18 دسمبر کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ڈائریکٹر جوزف ایڈلو کو لکھے گئے ایک خط میں قانون سازوں نے کہا کہ USCIS کے 2 دسمبر کے اعلان کے نتیجے میں گرین کارڈ کی درخواستیں، نیچرلائزیشن انٹرویوز اور یہاں تک کہ حلف کی تقریبات کو “روک دیا گیا یا منسوخ کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ بڑا اقدام بلاجواز، امتیازی، اور ہماری قوم کے بانی اصولوں سے متصادم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here