”شیڈز آف یو ایس “کے دلچسپ پرومومیں جدید سہولیات کی مدد سے رنگ بھرنے پر اس کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ،چانسلر فیلکس کی مبارکباد
نیویارک (پاکستان نیوز) کونی ٹی وی نے ”شیڈز آف یو ایس “کے دلچسپ پرومو کی کیٹیگری میں ایمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، شیڈز آف یو ایس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف رنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد مصروف ترین زندگی گزار رہے ہیں اور کس طرح وہ تیز ترین بھاگتی زندگی کے دوران اپنی شناخت اور کلچر کو خود سے جوڑے ہوئے ہیں ، سیریز کے 30منٹ پر محیط جدید اینی میٹڈ پرومو کے دوران دلچسپ آرٹ ورک بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے ۔کونی ٹی وی کے آرٹ ڈائریکٹر ایڈا فنگر نے بتایا کہ پرومو میں کافی محنت کے ساتھ روز مرہ زندگی کو قید کیا گیا ۔چانسلر فیلکس وی میٹوز نے کہا کہ ہر مرتبہ کی طرح اس دفعہ بھی کونی ٹی وی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے ، میں اس کاوش پر کونی ٹی وی کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔