مریم نواز بھی کووڈـ19 کا شکار ہوگئیں

0
170

اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے’۔ انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے’۔ مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ‘مجھے بخار، کھانسی اور نزلے کی علامات ہیں لیکن گھر میں ہی علاج ہورہا ہے’۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘دعاؤں اور نیک خواہشات بھیجوانے پر مشکور ہوں’۔ قبل ازیں مریم نواز 25 جولائی کو آزاد جموں و کشمیر میں منعقدہ عام انتخابات کی مہم میں شریک تھیں اور اپنی جماعت کے انتخابی جلسوں میں بھرپور شرکت کر رہی تھیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے اختتام کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بھی ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا تھا۔ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر آتے ہی ٹوئٹر پر ‘گیٹ ویل سون مریم نواز’ کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشات ہیں کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو 21 مئی کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ 21 مئی کو 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here