عمران خان نے پاکستان کو کنارے پر دکھیل دیا؛ وال اسٹریٹ جرنل

0
124

نیویارک (تجزیہ) عالمی سطح کے معتبر ترین امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مضمون نگار نے لکھا کہ اگر فوج بکھرتی ہے تو اس کے بعد پاکستان بھی نہیں بچے گا۔ سینیئر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا انتقامی کارروائی اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اخبار کے مطابق عمران خان کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے کہ میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کے لیے ہر حد تک جاوں گا، عمران خان کا طرز عمل صاف بتا رہا ہے کہ وہ بطور ادارہ فوج کو بدنامی کی حد تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے آگے سر جھکانا فوج کے لیے ایک برا آپشن ہو گا۔ موجودہ صورت حال میں فوجی قیادت کے سامنے چند اچھے آپشن بھی ہیں تاہم عمران خان کی بلیک میلنگ کو تسلیم کرنا ادارے کو کمزورکرنے کے مترادف ہو گا۔ مضمون نگار کے مطابق پاکستان میں فوج کے کردار پر تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن ملک کے لیے اس کی شان دار خدمات زیادہ اہم ہیں۔ یہ فوج ہی ہے جس نے بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالفین کو مشکلات میں پھنسائے رکھا ہے اور فوج نے ایک غیر فعال ملک میں ایک فعال ادارے کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here