ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینڈیز رشوت ستانی مقدمے میں قصوروار قرار

0
18

نیوجرسی (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹ کے سینیٹر باب مینڈیزکو رشوت ستانی کے مقدنے میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے جس سے ان کا سیاسی مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ، منہاٹن کی مقامی عدالت نے 9ہفتے کی عدالتی کارروائی کے بعد نیوجرسی سے واشنگٹن کے ایوانوں تک اثرو رسوخ رکھنے والے سینیٹر مینڈیز کو قصور وار قرار دے دیا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 اور 2017 میں ان کو مختلف مقدمات میں قصور وار قرار دیا جا چکا ہے ، 2015 میں باب مینینڈز کے خلاف بدعنوانی کے 14 مختلف الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔نیو جرسی کے سیاستدان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے فلوریڈا کے ماہر امراض چشم کو فائدہ پہنچایا جو ان کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں۔ان 14 الزامات میں سازش اور غلط بیانات دینا اور رشوت ستانی کے آٹھ الزامات شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here