4.5 ملین امریکنز ملازمتیں چھوڑ گئے

0
112

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)ملک میں کرونا کی وجہ سے ملازمین کی اکثریت بے روزگار ہے جبکہ نومبر میں رضاکارانہ طور پر اپنی ملازمتیں چھوڑنے والے امریکیوں کی تعداد ریکارڈ 4.5 ملین تک پہنچ گئی ہے، لیبر مارکیٹ کے مطابق ملازمین کی جانب سے عدم توجہگی کی وجہ سے مارکیٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، منگل کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ماہانہ جاب اوپننگس اینڈ لیبر ٹرن اوور سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملازمت چھوڑنے والے ملازمین کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار تک تک پہنچ گئی ہے، صحت کی دیکھ بھال اور سماجی امداد کے شعبوں کے ساتھ نقل و حمل، گودام اور افادیت کے شعبوں میں بھی بڑا اضافہ ہوا، چاروں امریکی خطوں نے اپنی ملازمتیں چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی۔لیبر مارکیٹ میں مزدوروں کی قلت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 5 لاکھ 29 ہزار سے 10?6 ملین تک پہنچ گئی ہے، ماہرین اقتصادیات نے 11.075 ملین آسامیوں کی پیش گوئی کی تھی۔ رہائش اور کھانے کی خدمات، تعمیراتی اور غیر پائیدار سامان تیار کرنے والی صنعتوں میں ملازمت کے مواقع میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here