ٹرمپ کا سفارتخانوں کو سٹوڈنٹ ویزوں کا اجراء بند کرنیکا حکم

0
128

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹرمپ حکومت نے سفارتخانوں کو حکم دیا ہے کہ سٹوڈنٹ ویزوں کے لیے اپوائنٹس منٹس دینا بند کر دیں، اس سلسلے میں درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا کی جانچ کو مزید سخت بنایا جا ئے گا جس کے لیے تیاری کی جا رہی ہے ، میمو کے مطابق اس حوالے سے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ ہے، وہ ان اداروں کو حد سے زیادہ بائیں بازو کا قرار دیتے ہیں، اور ان پر یہ الزام لگاتے ہیں جب کیمپسز میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہوا تو وہ مخالفین کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹرمپ نے سینکڑوں یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روک دی جبکہ غیرملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کے اقدامات کیے جبکہ اس حوالے سے دوسرے ویزے بھی منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here