فوربز کی انڈر 30شمالی امریکی فہرست میں3پاکستانی شامل

0
110

نیویارک(پاکستان نیوز) معروف جریدے ”فوربز“ کی جانب سے اس سال بھی ”انڈر 30“ فہرست جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر شمالی امریکہ خطے کی فہرست جاری کر دی گئی، فوربز کی جانب سے تمام خطوں کی الگ فہرست جاری کی جاتی ہے، انڈر 30 فہرست میں 600 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن میں 40 فیصد خواتین ہیں، فہرست میں پہلی بار امریکی ممالک میں رہنے والے مہاجرین کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے، مہاجرین کی فہرست میں پاکستان، بھارت، امارات، سوڈان اور دیگر کئی یورپی و ایشیائی ممالک کے مہاجرین بھی شامل ہیں، فہرست میں 600 افراد میں تین پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں جو کاروبار کے سلسلے میں امریکہ میں مقیم ہیں۔ فیضان بھٹی کو مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، دانش دھمانی کو تعلیم اور اسد ملک کو امیگرنٹس کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here