بدنام زمانہ سابق کانگریس نمائندے جارج سینٹوس کو 7سال قید کی سزا

0
94

واشنگٹن (پاکستان نیوز) بدنام زمانہ سابق کانگریس نمائندے جارج سینٹوس کو 7 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جارج سینٹوس پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی انتخابی مہم کی فنڈ ریزنگ سے حاصل ہونے والی رقم کو ذاتی تفریحی دوروں اور لکژری گاڑیوں کی سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا، عدالت میں کارروائی کے دوران کانگریس مین نے اپنے رویے پر معافی مانگی جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الفاظ اپنا اثر رکھتے ہیں، آپ کو اپنے رویے کو بہتر بنانا چاہئے جج نے سابق کانگریس مین کو 87 ماہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے کی سزا سنائی۔عدالت کے باہر لوگوں اور میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن سابق کانگریس مین کسی بھی سوال کا جواب دیئے بغیر وہاں سے چلے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here