سیاہ فام خواتین کے قتل میںریکارڈ اضافہ ،ایک سال میں 1460اموات ہوئیں

0
143

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں نفرت آمیز واقعات کے حوالے سے سیاہ فام خواتین کے قتل کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ روز روزانہ چار سیاہ فام خواتین کو پرتشدد اور نفرت آمیز واقعات کی بھینٹ چڑھا کر قتل کیا گیا ، ایف بی آئی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ رسوں کی نسبت گزشتہ برس 405 اضافی سیاہ فام خواتین کو قتل کیا گیا ، گزشتہ سال ستمبر میں 19 سالہ سارا جیڈی بھی پرتشدد واقعہ میں جان کی بازی ہار گئی تھی ، سارہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ بیٹھی تھی کہ ایک گولی اس کے جسم سے آر پار ہوگئی ، سارہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہیں ہو سکی ، اس طرح درجنوں خواتین گزشتہ سال ایسے پرتشدد واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here