کورونا وائرس:امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے سروسز 1اپریل تک معطل کر دیں

0
474

 

امیگریشن آفیسرز نے متعلقہ تارکین کو انٹرویوز منسوخ ہونے کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سینٹر نے اپنی سروسز یکم اپریل تک معطل کر دی ہیں ، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کیسز کی صورت میں بہت محدود پیمانے پر سروسز فراہم کی جائیں گی لیکن عام سروسز کو فی الحال یکم اپریل تک معطل کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں تمام یو ایس سی آئی ایس افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ جن افرا دکے انٹریوز شیڈول تھے سب کو منسوخی کے نوٹسز جاری کر دیئے جائیں ، تمام ایسے افراد کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے جنھوں نے اپنی اپوائنٹمنٹ لے رکھی تھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here