ہالی وڈ کے چار بڑے فن کار اب تک کرونا وائرس کا شکارہو چکے

0
245

 

ان اداکاروںمیں اولگا کریلنکو ،ادریس البا بھی شامل ، دونوںنے خود کو گھر میں قید کر لیا

نیویارک (پاکستان نیوز)دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ کے چار بڑے فن کار اب تک کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور بیشتر نے اپنی سرگرمیاں محدود کرتے ہوئے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔برطانوی اداکار ادریس البا اور جیمز بانڈ کی فلم ‘کوانٹم آف سولیس’ کی ہیروئن اولگا کریلنکو بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ادریس البا نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ البا کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار مارچ کو ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی تھی جس کے بعد ا±نہیں اپنی صحت سے متعلق تشویش ہوئی اور انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ادریس البا کی اہلیہ برینا کا بھی کرونا کا ٹیسٹ ہوا ہے تاہم ان کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ کے چار بڑے فن کار اب تک کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور بیشتر نے اپنی سرگرمیاں محدود کرتے ہوئے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔برطانوی اداکار ادریس البا اور جیمز بانڈ کی فلم ‘کوانٹم آف سولیس’ کی ہیروئن اولگا کریلنکو بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ادریس البا نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ البا کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار مارچ کو ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی تھی جس کے بعد ا±نہیں اپنی صحت سے متعلق تشویش ہوئی اور انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ادریس البا کی اہلیہ برینا کا بھی کرونا کا ٹیسٹ ہوا ہے تاہم ان کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔’جیمزبانڈ’ کی فلم ‘کوانٹم آف سولیس’ کی ہیروئن اولگا کریلنکو بھی کورونا کا شکار ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر لکھا ہے کہ پچھلے چار ہفتوں سے ان کی طبعیت ناساز تھی۔ ا±نہیں بخار اور بہت جلد تھکن محسوس ہو رہی تھی جس پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔اس سے قبل آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینکس کے بھی کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ٹام آسٹریلیا میں تھے اور ایک ہفتے تک سڈنی کے اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد منگل کو ہی ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اس وقت وہ سب سے الگ تھلگ رہ رہے ہیں اور کسی سے ملاقات نہیں کر رہے۔ٹام ہینکس کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی ہالی ووڈ کا جانا پہچانا نام ہیں۔ اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ وہ بھی کرونا کا علاج کرا رہی ہیں۔ ان کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ریٹا اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر ہی قرنطینہ میں رہ رہی ہیں۔ٹام ہینکس نے انسٹاگرام کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور علاج کی غرض سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ اداکار ڈینیل ریڈ کلف کے بارے میں بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہیں تاہم ان کے ترجمان نے اس افواہ کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا۔دنیا کے کئی ممالک کے میڈیا میں گردش کرتی اس افواہ میں کہا جا رہا تھا کہ ڈینیل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے ہالی وڈ اسٹار ہیں۔رپورٹس کے مطابق افواہ کی شروعات برطانوی نشریاتی ادارے کے نام سے بنائے گئے ایک جعلی ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here