پولیس کے ہاتھوں سفید فام شہری بھی تو مارے جاتے ہیں بلکہ زیادہ تعداد میں مارے جاتے ہیں،امریکی صدر کا مبہم سا جواب
واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ خوفناک سوال ہے۔ سی بی ایس نیوز کو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے پہلے تو اس سوال پر ہی تنقید کی اور پھر کہا کہ پولیس کے ہاتھوں سفید فام شہری بھی تو مارے جاتے ہیں بلکہ زیادہ تعداد میں مارے جاتے ہیں۔