ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

0
137

واشنگٹن(پاکستان نیوز) موذی مرض کینسرمیں مبتلا ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں چل بسیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جان ٹرو وولٹا کی اہلیہ اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ 13 اکتوبر 1962 کو ہوائی میں پیدا ہونے والی کیلی نے یونیورسٹی آف ساو¿تھ کیلیفورنیا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بےشمار ٹی وی سیریز، سیزن اور ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ کے شوہر جان ٹرو وولٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کےخلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے۔ جان ٹرو وولٹا نے لکھا کہ کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔ ٹرو وولٹا نے اپنے پیغام میں کیلی کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف سمیت پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکار جان ٹرو وولٹا اورکیلی پرسٹن کی 2 بیٹیاں ہیں ، ان کے بیٹے جیٹ ٹرو وولٹا کا 16 جنوری 2009 میں انتقال ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here