سعودی کمپنی آرمکو نے ملازم کو ہینڈ سینی ٹائزر بنانے پر معافی مانگ لی

0
153

مقصد ملازمین کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا

نیویارک (پاکستان نیوز) سعودی عرب کی سب سے بڑی کمپنی آرمکو نے ملازم کو ہینڈ سینیٹائزر بنا کر پیش کرنے کے اقدام پر معذرت کرتے ہوئے آئندہ ایسے اقدامات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ، کمپنی کی جانب سے ملازمین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک ملازم کو ہینڈ سینیٹائزر بنا کر پیش کیا گیا جس پر سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے تنقید کی اور اس کے بعد کمپنی نے اس اقدام پر معذرت طلب کرتے ہوئے آئندہ ایسے اقدامات نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔سعودی کمپنی کی جانب سے ایک ملازم کو ہینڈ سینی ٹائزر بنا کر پیش کرنے کے اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ، صارفین کمپنی کی جانب سے ایک ملازم کو اس طرح ہینڈ سینی ٹائزر کے روپ میں کھڑا کرنے کو اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا ، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد کمپنی کو وضاحت دینے کی ضرورت پڑ گئی اور ان کو معذرت کرنا پڑ گئی۔تنقید کا سلسلہ صرف فیس بک تک محدود نہیں تھا بلکہ ٹوئیٹر پر سعودی شہریوں نے بھی اس اقدام کو ہدف تنقید بنایا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here