کرونا سے متاثر اوبرڈرائیورز کے اکاﺅنٹس عارضی طور پر معطل

0
130

لانگ آئی لینڈ کے مسافر کو منزل پر اتارنے کے بعد سے اس کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی ،ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹر نے کورونا کی تشخیص کر ڈالی

نیویارک (پاکستا ن نیوز) نیویارک کے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر الرٹ رہنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے کیونکہ ابتدائی طور پر ٹیکسی سروس اوبر کے ڈرائیور میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے ، 30سالہ اوبر ڈرائیور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اوبر کے مطابق ہمارا سٹاف متعلقہ ڈرائیور کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے جبکہ مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔اوبر ڈرائیور کو راک وے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ، آفشلز کے مطابق ڈرائیور نے لانگ آئی لینڈ کے مسافر کو لفٹ دیتے ہوئے اس کی منزل مقصو د پر پہنچایاتھا جس کے بعد سے اس نے اپنی طبیعت خراب محسوس کی اور ہسپتال میں ٹیسٹ ہونے پر اس میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here