ہیپاٹائٹس پاکستان میں پنچے گاڑنے لگا ہے :گیلپ سروے

0
211

88 فیصد افراد اس بیماری سے بچاو¿ کیلئے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے:رپورٹ

اسلام آباد (پاکستان نیوز)عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہیپاٹائٹس پاکستان میں تیزی سے پنچے گاڑنے لگا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 64 لاکھ افراد نے ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کرایا جس میں سے 26 لاکھ یعنی 41 فیصد افراد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی مثبت آیا۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 88 فیصد افراد اس بیماری سے بچاو¿ کے لیے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے جبکہ صرف 8 فیصد اس بیماری سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کررہے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 42 لاکھ پاکستان ملیریا جبکہ 21 لاکھ افراد ٹی بی کا شکار ہوئے۔خیال رہے کہ 2018 میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں تپ دق کی شرح میں سرفہرست جب کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاو¿ میں دوسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ اکتوبر 2019 میں گورنر نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here