خطے میں نئے کھیل کی تیاری، جنرل فیض کا دورہ کابل اہمیت کا حامل

0
131

تجزیہ: ندیم منظور سلہری
واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی ماہرین اور بھارت کے سابق سفارتکاروں نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے د ورہ کابل کو غیر معمولی قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،چین ،روس ،ترکی اور ایران اس خطے میں کچھ نیا کھیل کھیلنے کی تاریاں کر رہے ہیں ہیں جس میں پاکستان ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کرے گا،پاکستان کی سویلین اور ملٹری لیڈر شپ ار امریکہ سمیت کسی غیر ملکی دبائو کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔یہ بات امریکہ کیلئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے،پروفیسر مائیکل جے رائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بڑا ڈارامائی کھیل کھیلنے جا رہا ہے جو سب کو سرپرائز دے سکتا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے سابق عہدیدار انیل وارھوا کا کہنا ہے کہ جنرل حمید کا دورہ کابل تشویشنا ک ضرور ہے ۔افغانستان میں سابق بھارتی سفیر ہندراکیس سود نے کہا کہ جنرل فیض حمید وہاں معاملات کو ٹھیک کرنے کئے ہیں کچھ تو ہے کہ وہ اچانک کابل پہنچ گے وہ ہاں موسم پر بات کرنے تو نہیں گئے۔سابق بھارتی سفیر کے سی سنگھ نے کہا کہ طالبان حکومت کی تشکیل میں تاخیر بتاتی ہے ملا برادر اور حقانی نیٹ ورک میں اقتدارکی رسہ کشی ہے ،ان معلاملات کو سلجھانے جنرل فیض قابل گئے،وائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف رون کلین نے سی این این کو انٹرویو دینے ہوئے کہا کہ 31اگست کو ملک سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد بھی تقریباً ایک سو امریکی افغانستان میں موجود ہیں۔امریکی عہدیداران ان تمام لوگوں سے باقاعدہ رابطے میں ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان لوگوں کو جلد واپس لایا جا سکے جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here