نیویارک(پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنما اور بااثر سینٹر چک شومر نے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل نیویارک کے سامنے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دماغ سے عاری اور عقل سے خالی انسان ہے انکی جانب سے ٹوئٹر کے ذریعے اہم فیصلوں کا اعلان یہ ظاہر کرتا ہے کہ وائٹ ہاو¿س سے جانے کے بعد کوئی بعید نہیں کہ وہ اہم ملکی راز امریکی دشمن قوتوں کو بتا دیں، امریکی عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آنے والے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست دیکر ہم امریکی روایات کو بحال کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ جان بوجھ کر عوام کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مناسب اور فوری اقدامات نہ کرنا بھی ٹرمپ کی ایک سازش ہے۔ دوسروں کو الزام دینے سے پہلے ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے۔سیاہ فام امریکیوں کو تحفظ دینے ، نسلی منافرت کو ختم کرنے ، امیگرنٹس افراد کے لیئے مناسب سہولتوں کی فراہمی کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔