سب وے میں ناکام خودکش حملہ کرنیوالے بنگلہ دیشی نژاد نوجوان کو عمر قید کی سزا

0
145

 

نیویارک (پاکستان نیوز) مین ہیٹن فیڈرل کورٹ نے بنگلہ دیشی نژاد امریکی عقائد اللہ کو 11 دسمبر 2017میں سب وے ٹنل میں خودکش حملہ کرنے کی کوشش پر عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے،اس حملے میں مجرم عقائد اللہ کے جسم پر بندھا ہوا بم پھٹ نہ سکا اوراس ناکام حملے میں مجرم خود زخمی ہوا تھا، نیویارک پولیس اور پورٹ اتھارٹی نے اسے شدید زخمی حالت میں حراست میں لیا تھا، عقائد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میںفوجی کارروائی کے اعلان پر غصے میں تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا،اس نے کہا کہ میں اپنے اس اقدام پر دل سے معافی مانگتا ہوں۔میں نے جو کیا وہ انتہائی غلط اقدام تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here