نیویارک (پاکستان نیوز)بالٹی مور فیکڑی میں جانسن اینڈ جانسن کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ویکسین خوراکیں ضائع کر دی گئی ہیں ، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بالٹی مور فیکڑی ملازمین نے غلطی سے جانسن اینڈ جانسن ویکسین میں آسٹرا زینکا ویکسین کے لوازمات شامل کر دیئے تھے جوکہ مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھیں ، واقعہ ایمرجنٹ بائیو سلوشن پلانٹ میں پیش آیا ہے جہاں جانسن اینڈ جانسن اور آسٹرا زینکا دونوں ویکسین تیار کی جا رہی تھیں ۔ فی الحال پلانٹ سے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی سپلائی معطل کی گئی ہے ۔