زرِ مبادلہ ذخائر 3 برسوں کی کم ترین سطح پر

0
226

کراچی(پاکستان نیوز) مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر گر کر 7 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ کی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں بشمول تجارتی قرضوں، سود اور یورو بانڈز کی ادائیگیوں کی وجہ سے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس رکھی گئی رقم تقریبا 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئی۔ ملک کے مجموعی زرِ مبادلہ کے ذخائر اب 13 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہیں، جو گزشتہ ہفتے سے 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here