دوہری شہریت :الیکشن لڑنے کی اجازت

0
166

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوالیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا ہے۔اس سلسلہ میں آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل اور اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز اور بعض وزرا نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی قانونی کیسز کا دوہری شہریت کے حامل افراد کیلئے پابندی برقرار رکھنے کافیصلہ رد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دی۔ ترمیمی بل کے تحت دوہری شہریت کے حامل افراد کو الیکشن جیتنے کے بعد حلف اٹھانے سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنا ہوگی۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا۔ترمیم کی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائینگے۔نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا۔الیکشن ہارنے کی صورت میں دوہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے دوسرے ملک کی شہریت کو چھوڑنا ہوگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here