ڈپٹی سپیکر فل راموس کاAPPACٹیم کے ہمراہ چیمبر کا دورہ

0
199

لاہور(پاکستان نیوز) نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے امریکن پاکستان پبلک افیئر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تاریخی دورہ کیا۔ لاہور چیمبر کے صد ر کاشف انور نے وفد کا پرتپاک استقبال اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سنیئر نائب صدر ظفر محمود چودھری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، ڈپٹی سپیکر کے مشیر اطہرترمذی اور چیئرمین امریکن پاکستانیز پبلک افیسرز کمیٹی (اے پی اے سی) ڈاکٹر اعجاز نے بھی خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ریاستوں کے مابین تعلقات قائم کرنا اور دونوں خطوں کے درمیا ن مختلف شعبوں بشمول زراعت، تعلیم، صحت، تجارت اور ثقافت میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو پالیٹیکس ہوتی رہتی ہے ہمیں اس سے ہٹ کر سوچنا اور معاشی ترقی کی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستانی تاجر امریکہ کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں ان کو ہرطرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے تجارتی میلوں، نمائشوں اور ڈائیلاگز کے لئے بھی اپنی مدد کا یقین دلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here