پی آئی اے کی 2پروازوں سے00مسافروں کی وطن واپسی

0
319

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینزنے دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 300سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا ہے جبکہ پی آئی اے کی تیسری پرواز 17مئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جس کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پہلے آئیے اور پہلے پائیئے کی بنیاد پر اپنی ٹکٹوں کی بکنگ کو بروقت مکمل کریں ۔پی آئی اے کی 10مئی کو پہلی پرواز سے واشنگٹن ڈی سی سے 175پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے واشنگٹن ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کو الوداع کہا اور ان کی وطن واپسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی آئی اے کی ایک اور چارٹرڈ فلائٹ امریکہ میں پھنسے 150 پاکستانی ایکسچینج طلباءکو لے کر11 مئی کو پاکستان روانہ ہوئی تھی ،یوں پہلے مرحلے میں 350 پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔اس مرحلے کو جاری رکھتے ہوئے پی آئی اے کی تیسری پرواز 17مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی جس کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وطن واپسی کے خواہشمند پہلے ٹکٹوں کی بکنگ کرائیں تاکہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر جگہ فراہم کی جا سکے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here