کورونا وائرس سے 48 لاکھ اموات

0
106

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 737 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 132 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 562 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 28 لاکھ 66 ہزار 805 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 869 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 163 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 90 ہزار 547 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار 325 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 147 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 74 لاکھ 739 ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here