میلان(نیٹ نیوز)پوپ فرانسس نے اطالوی باشندوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ محتاط رہیں اور کورونا وائرس ختم ہونے کا جشن منانے میں جلدی نہ کریں۔انہوں نے کہا انفیکشن کی کم شرح کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف اپنا محتاط رویہ ہرگز ترک نہ کریں،انہوں نے معاشرتی دوری اور ماسک پہننے کے حکومتی قوانین کی پابندی کرنے کی بھی تاکید کی،پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرس سکوائر میں کئی سو افراد سے خطاب کیا،جمع افراد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اٹلی نے وبائی مرض کی شدت پر قابو پالیا ہے۔