30 ریاستوں میں شدید برفباری، 7 میں ایمرجنسی نافذ

0
8

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں برفانی طوفان بلیئر سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ چھ کروڑ سے زائد شہری برفانی طوفان کی زد میں آگئے ہیں۔ سرکاری دفاتر اور سکول بند ہیں، جب کہ لاکھوں امریکی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ سات ریاستوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برفانی طوفان سے سب سے زیادہ ریاست کنساس متاثر ہے ، اس کے علاوہ میسوری، کینٹکی اور جے کی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی ہے۔ ریاست کنساس میں ہر کوئی محصور ہو کر رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس، مختلف ادارے پھنس کر رہ گئے ہیں، اس لیے شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید موسم قطبی بھنور کی وجہ سے ہے ، جو آرکٹک کے ارد گرد گردش کرنے والی سرد ہواں کا علاقہ ہے اور وسطی امریکا میں سرد موسم لاتا ہے ۔ طوفان بلیئر کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں پہلے ہی تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو چکی ہیں ، جب کہ کئی سڑکیں منقطع اور سکول بند ہیں۔ محکمہ موسمیات کے سینئر ماہر میتھیو کیپوچی کا کہنا ہے کہ کنساس شہر میں اس بار گزشتہ 32 سال کے دوران سب سے زیادہ برف باری ہو رہی ہے۔ اب تک ایک فٹ (30) سے 40 سینٹی میٹر ) سے زیادہ برف باری ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here