20 ارب ڈالر کرپٹو کرنسی کے پاکستانی مالک

0
92

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستانی 20 ارب ڈالر کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں اور اس کی قمیت ملکی ذخائر سے بھی زیادہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے 2021 میں تقریبا 20 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی قدرریکارڈ کی جو ملکی وفاقی ذخائر سے زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 21-2020 میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے والا تیسرا بڑا ملک رہا ۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور ویتنام پہلے اور دوسرے نمبر رہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ رواں سال پاکستان میں کرپٹوکرنسی کی مالیت 711 فیصد بڑھی ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی آمد،بہت زیادہ لیوریج کی دستیابی اور لین دین کی کم لاگت کے باعث کورونا وبا کے دوران بھی کرپٹو کرنسیز کو پذیرائی ملی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here