واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں 12 ہزار فوجیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔امریکہ میں حکومت نے سرکاری اہل کاروں اور کاروباروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے باوجود ایسے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ویکسین لینے سے انکار کر رہی ہے۔