امریکہ میں ہر سال ہزاروں قیدی اسلام قبول کر رہے ہیں، رپورٹ

0
58

اٹاوا(پاکستان نیوز) ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں ہر سال ہزاروں قیدی اسلام قبول کرنے لگے ہیں۔ کینیڈا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی سیریز “دی سٹیٹ آف سپیریچوئلٹی ود لیزا لِنگ” میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آخر اسلام کیوں قیدیوں میں اتنا مقبول ہو رہا ہے۔ سی بی سی نے امریکی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فاصلاتی تعلیم کا پروگرام چلانے والی “طیبا فاؤنڈیشن” کے بانی ڈائریکٹر رامی نسور سے بات کی۔ رامی نسور نے بتایا کہ ہم نے تقریباً 15 سال پہلے اس تنظیم کا آغاز کیا تھا۔ہم نے 13,000 سے زائد افراد کو تعلیمی اور تربیتی مواد فراہم کیا جن میں سے تقریباً 90 فیصد نے اسلام قبول کرلیا۔ بیشتر نے یہ جیل میں رہتے ہوئے کیا۔ رامی نے کہا بہت سے قیدی اسلام کو اپنا کر روحانی آزادی حاصل کرتے ہیں۔ ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اسلام میں نظم و ضبط کا ایک طریقہ کار ہے جیسے پانچ وقت کی نمازیں ہیں۔ سی بی سی نے اسلام قبول کرنے والے ایسے ہی ایک قیدی سے بھی بات کی۔ محمد امین اینڈرسن کو 30 سال قید ہوئی تھی اور انھوں نے دوسرے سال ہی اسلام قبول کیا۔ امین نے بتایا جب میں جیل آیا تھا، تو میں نے اپنی انسانیت کھو دی تھی، میں حیوان تھا لیکن جیل میں آ کر میں نے اپنی انسانیت کو دوبارہ حاصل کیا اور اس کا سہرا اسلام کو جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here