ڈیمو کریٹک نہیں بلکہ امریکی صدر کے طور پر کام کرونگا، جوبائیڈن

0
150

نیویارک(پاکستان نیوز) ڈیوم کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے ڈیمو کریٹک امیدوار کے طور پر صدارتی الیکشن لڑا تاہم وہ ڈیمو کریٹک نہیں بلکہ امریکہ کے صدر کے طور پر کام کرینگے، اگرچہ اس خطاب میں جوبائیڈن نے اپنی فتح کا اعلان نہیں کیا تاہم خطاب انہوں نے وسکانسن اور مشی گن جیسی اہم ریاستوں میں اپنی کامیابی کے اعلان کے بعد کیا، مسٹر بائیڈن کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں آپ ایک دوسرے کے مد مقابل آئے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کا سیاسی مخالف آپ کا سیاسی دشمن ہے ہم سب کو عظیم امریکی اقدا کو فروغ دیتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here