نیویارک میئرکاخالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے مہم کا آغاز

0
59

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ہزاروں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے سڑکوں پر لوگوں کو خود ملازمت کی پیشکش شروع کر دی، میئر نے جمیکا ، کوئینز ، لانگ آئی لینڈ کے علاقوں میں غیر اعلانیہ طور پر ذاتی حیثیت میں طلبا، نوجوانوں کو ملازمت کی پیش کی، سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر کے مطابق بگ ایپل کی 35 میونسپل ایجنسیوں میں گزشتہ موسم خزاں میں 23,000 آسامیاں تھیں حالانکہ بجٹ میں سختی کی وجہ سے تعداد کم کر کے تقریباً 20,000 کر دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سماجی خدمات کے چائلڈ سپورٹ سروسز ڈویژن میں 46 فیصد خالی آسامیوں کی شرح تھی، جس میں 775 آسامیوں میں سے 415 ملازمین ہیں۔شہر کی سائبر کمانڈ، جس پر نیویارک کی سائبرسیکیوریٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہے میں 36 فیصد خالی آسامیاں ہیں، محکمہ سمال بزنس سروسز میں تقریباً ایک تہائی آسامیاں خالی تھیں، جب کہ محکمہ بلڈنگز میں خالی آسامیوں کی شرح 23 فیصد، سٹی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں 21 فیصد، محکمہ سماجی خدمات میں 20 فیصد شرح تھی، ایڈمز نے اعتراف کیا کہ حکومت چلانے کے لیے ہزاروں آسامیاں ہیں جنہیں پْر کرنے کی ضرورت ہے ـ اور کہا کہ یہ ان اور ان کی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ جارحانہ انداز میں نیو یارک کے لوگوں تک یہ بات پہنچائیں کہ بہت ساری اچھی نوکریاں دستیاب ہیں۔گزشتہ دسمبر میں کمپٹرولر بریڈ لینڈر کے دفتر کے ایک تجزیے سے معلوم ہوا کہ شہر کی 35 میونسپل ایجنسیوں میں 23,000 آسامیاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here