کرونا امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا

0
136

واشنگٹن(پاکستان نیوز) پروفیسر جیفری ساکس نے دعوی کیا ہے کہ کرونا وائرس چینی نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پروفیسر جیفری ساکس نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس امریکا کی بائیو ٹیکنالوجی لیب میں تیار کیا گیا۔واضح رہے کہ جیفری ساکس کو ٹائم میگزین 2 بار دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔پروفیسر جیفری ساکس کرونا وائرس کی وبا کے ماخذ پر 2 برس سے تحقیقات کر رہے تھے۔چینی حکام نے کرونا وائرس کے حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی تنقید اور افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس انسان کا پیدا کردہ نہیں، نہ یہ کسی تجربے کے دوران کسی لیب سے لیک ہوا، ووہان لیب کے متعلق تمام افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، نہ وہاں کرونا وائرس کی تحقیق ہوئی نہ وہاں کا کوئی اسٹاف ممبر یا طالب علم اس کا شکار ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here