25 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ، اقوام متحدہ

0
167

پیرس (پاکستان نیوز) یونیسکو کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پچیس کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کسی بھی تعلیمی درجے میں سکول جانے سے محروم ہونے والے بچوں کی تعداد چھ ملین اضافے کے بعد 250 ملین تک پہنچ گئی ہے۔کسی حد تک اس اضافے کی وجہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں جانے پر عائد کردہ اجتماعی پابندی ہے تاہم دنیا بھر میں تعلیم کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر آنے والے جمود کو بھی اس کا سبب کہا جا سکتا ہے۔اس سے پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے چوتھے ہدف کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کا مقصد 2030 تک دنیا میں تمام لوگوں کع معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے۔ یونیسکو کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ممالک ایس ڈی جی 4 کے حوالے سے اپنی قومی اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن ہوتے تو مزید چھ ملین بچے سکولوں میں ابتدائی تعلیم حاصل کر رہے ہوتے اور مزید 58 ملین بچے اور نوعمر افراد سکولوں میں ہوتے جبکہ پرائمری سکولوں کے کم از کم 1.7 اساتذہ کو تربیت دی جا چکی ہوتی۔ یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے آزولے کا کہنا ہے کہ تعلیم ہنگامی حالات سے دوچار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here