کیلیفورنیا میں مندرکی دیواروں پر مودی مخالف نعرے درج

0
38

نیویارک(پاکستان نیوز) کیلیفورنیا میں مندرکی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے، کیلیفورنیا میں ایک مندرکی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کیحق میں نعرے لکھ دیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیلیفورنیا کے شہر نیویارک میں قائم سوامی نارائن مندر وسانا سنستھا میں پیش آیا جس کی دیواروں پر ہندوں سے نفرت پر مبنی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لکھے گئے۔ اس حوالے سے ہندو امریکن فانڈیشن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مندر پر لکھے نعروں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ فانڈیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ نفرت انگیز نعرے مندر میں آنے والوں کو خوف میں مبتلا کرنے کیلئے لکھے گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ تشدد کے خوف کو بھی بڑھاوا دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here