نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان نیوز کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اسلام فوبیا بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جس کے دوران انھوں نے کہا کہ کیا رمضان کے دوران مساجد کو بھی ذرا ہٹ کے دیکھا جائے گا جس طرح ایسٹر کے موقع پر چرچوں کے ساتھ کیا گیا اور اس کے ساتھ انھوں نے مسلمانوں کے لیے Bigot کا لفظ استعمال کیا جس سے امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت نالاں ہیں اور شدید غم وغصے کا اظہار کر رہی ہے کہ ایسے موقع پر جب ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے صدر ٹرمپ کے نفرت آمیز بیانات جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں ۔