لندن(پاکستان نیوز) جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل اسفند یار پٹودی کو جبکہ اجیت دوول نے ”را “ حکام کو مذاکرات کا اختیار سونپا، مذاکرات سے سفارتی، اسپورٹس تعلقات کی بحالی سمیت اہم پیشرفت ہوسکتی ہے، سیز فائر کو بھی اسی سے جوڑا گیا ہے۔ سینئر صحافی ندیم ملک ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری ہیں، 2018ءسے بیک ڈور رابطے جاری ہیں، لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقاتیں بھی ہوئیں، پاکستان کی طرف سے جنرل اسفندیار پٹودی ،جن کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے اختیار سونپا، جبکہ دوسری جانب ”را “ کے حکام ہیں، مذاکرات سے سفارتی،اسپورٹس تعلقات کی بحالی سمیت اہم پیشرفت ہوسکتی ہے،سیز فائر کو بھی اسی سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے خفیہ مذاکرات کے حوالے سے ایک بڑی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایک جنرل جس کا تعلق بڑی فیملی سے ہے، ہم نے مختلف ریٹائرڈ جنرنیلوں سے پوچھا تو جنرل اسفندیار پٹودی کا نام سامنے آیا، یہ نواب منصور پٹودی جو سیف خان بھارتی فلموں میں بھی آتے ہیں ، ان کے ساتھ ان کی رشتہ داری ہے،بھارتی اخبار نے خبرشائع کی ہے، قیاس آرائی ہے خبر میں ان کا نام نہیں لکھا ہوا۔ ہوسکتا ہے خبرمیں بتایا گیا کہ پاکستان کی طرف سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل اسفندیار پٹودی کو مذاکرات کرنے کا اختیار سونپا، جبکہ دوسری جانب بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حکام کو ان کے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے اتھارٹی دی۔ 2018ءسے رابطے جاری ہیں۔