میئر کا فوڈ ڈیلیوری ورکرز کی تنخواہ 5ڈالر گھنٹہ کرنے، ہزاروں ملازمین کی بحالی کا اعلان

0
13

نیویارک (پاکستان نیوز) فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے 5 ڈالر سے زائد معاوضہ مقرر کرنے کے ساتھ ہزاروں ملازمین کو بحال بھی کیا جائے گا، اس بات کا اعلان نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کیا ، انھوں نے بتایا کہ اوبر ایٹس نے دسمبر 2023 سے ستمبر 2024 کے دوران غلط طور پر غیر فعال کیے گئے ملازمین کو بحال کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے ، کمپنیوں نے منسوخ شدہ آرڈرز کے دوران کام کرنے والے ورکرز کو مقررہ کم از کم معاوضہ ادا نہیں کیا ہے، اوبر ایٹس 48ہزار ورکرز کو 3.15 ملین ڈالر بطور ادائیگی اور اضافی جرمانے ادا کرے گی، شہری کونسل کے اراکین اور مزدور حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو ڈیلیوری ورکرز کے لیے اہم کامیابی قرار دیا ہے ، شہر میں نافذ کم از کم اجرت کا قانون اپریل 2026 سے مزید بڑھادیا جائے گا، ایپ بیسڈ ڈیلیوری ورکرز کی فی گھنٹہ آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here