بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کا مکمل نفاذ ناگزیر ہو گیا ہے :پاکستانی سفارتکار
اقوام متحدہ(پاکستان نیوز) پاکستانی سفارتکار سعد احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ دنیا بدعنوانوں اور منی لانڈررز کیلئے محفوظ ٹھکانے فراہم نہیں کرے، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کا مکمل نفاذ ناگزیر ہے، ترقی پذیر ممالک سے چوری شدہ اثاثے بشمول کرپشن، رشوت ستانی و دیگر ناجائز منافع سے لوٹی گئی رقوم ان ممالک کو واپس کرنی چاہئیں۔ بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔