ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ،ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

0
686

واشنگٹن(پاکستان نیوز)انتخابات سر پر آ گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کا گراف بہت نیچے آ گیا ہے جس کی بڑی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں ناکامی کو قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایک تازہ پول سروے کے مطابق اگر آج صدارتی انتخابات ہوئے تو صدر ٹرمپ اپنے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن سے بآسانی شکست کھا جائیں گے، وہ جو بائیڈن کے مقابلہ میں 8 پوائنٹس پیچھے ہیں،بیشتر امریکنز صدر ٹرمپ سے ناراض ہیں اور انکی کارکردگی پر کھل کر اعتراض کررہے ہیں ایسے وقت میں جب امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں اضافہ برقرار ہے اور مرنے والوں کے تعداد 83 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے لئے اپنے ووٹرز کو قائل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔رائیٹرز اور Ipsos پول سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو صرف 41 فیصد بالغ امریکنز کی حمایت حاصل ہے،یہ شرح اپریل کے وسط میں کیے گیے ایسے ہی ایک پول سروے کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے.56 فیصد امریکنز صدر ٹرمپ کو نامنظور کرتے ہیں یہ شرح گزشتہ پول سروے سے 5 فیصد زیادہ ہے۔سروے کے مطابق 46 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کو ووٹ دیں گے جبکہ 38 فیصد صدر ٹرمپ کے حق میں ہیں، سروے کے مطابق کورونا وائرس کے دوران امریکنز کی بڑی تعداد صحت کے مسائل سے نمٹنے میں بھی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں ، صدر ٹرمپ کی مقبولیت کافی کم ہوگئی ہے انہیں مسترد کرنے والوں کی شرح ان کی کارکردگی سے مطمئن امریکنز کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ صدر ٹرمپ کی مقبولیت اور انہیں مسترد کرنے کی شرح میں یہ اب تک سب سے زیادہ فرق ہے۔واضح رہے کہ ابتدا میں صدر ٹرمپ نے کورونا کو زیادہ بڑا خطرہ قرار دینے سے انکار کیا تھا مگر آج دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ ظالم وبا 83 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔وہ بعض اوقات اپنی انتظامیہ کے ماہرین صحت کی باتوں اور ہدایات کو جھٹلاتے ہیں اپنے طور سے کورونا کس علاج تجویز کرتے ہیں جو قطعی موثر ثابت نہیں ہوئے اسکے علاوہ معیشت نہ کھولنے پر ڈیموکریٹک گورنرز پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ انہیں صدارتی الیکشن میں کامیابی سے روکنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ریپبلیکن صدر بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی انتظامیہ کے اقدامات کا دفاع کرتے ہیں اور چین پر الزام لگاتے ہیں کہ اس نے ابتدا میں دنیا کو وبا کی شدت سے آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے عالمی معیشت زبوں حالی سے دوچار ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here