جارجیا کے معروف تاجر کو رشوت ستانی پر آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی

0
1

نیویارک (پاکستان نیوز)جارجیا کے معروف تاجر کو ہونڈوراس کے سرکاری افسروں کو رشوت دینے پر آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی، کارل زیگن نے پانچ سال تک ہونڈوراس کے سرکاری ادارے ٹاسا کے اعلیٰ حکام کو رشوت دینے کا سلسلہ جاری رکھا،مجرم کے دو ملین ڈالر بھی ضبط ہوں گے ، مارچ 2015 سے 2019 تک زیگلن نے اپنے ساتھی آلڈو نیسٹر مارچینا کے ذریعے لاکھوں ڈالر ہونڈوراس کے حکام کو منتقل کیے ،رشوت وصول کرنے والوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹاسا ، سابق فرانسسکو کو سینزا اور سابق ٹٹولر ڈائریکٹر خوان رامون مولینا شامل ہیں۔ زیگلن کو ستمبر 2025میں ٹرائل کے بعد مجرم قرار دیا گیا، رشوت کی رقم منتقل کرنے والے مارچینا کو گزشتہ ماہ 84 ماہ قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here