خودکشیوں کی شرح میں 4 فیصد اضافہ

0
108

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلسل دو سال تک کمی کے بعد 2021 کے دوران خود کشی کرنے والے شہریوں کی تعداد میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، 30 ستمبر کو قومی مرکز برائے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے دوران مجموعی طور پر 47 ہزار 647 اموات خودکشی کے ذریعے ریکارڈ کی گئیں ، ہر ایک لاکھ اموات میں 14اموات خودکشیوں کے ذریعے ہوئی ہیں، 2020 اور 2024 کے دوران بڑی عمر کے لوگوں میں اموات کی تیسری بڑی وجہ خودکشی رہی، جبکہ 10 سے 14 سال اور 25 سے 34 سال کی عمر کے لوگوں میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی کو قرار دیا گیا۔ ماضی کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ COVIDـ19 وبائی بیماری ہے۔ خاص طور پر نوجوانوں کے لیے مشکل ہے، 1980 اور 90 کی دہائیوں کے دوران امریکہ میں خودکشی کی اموات میں کمی واقع ہوئی، لیکن گزشتہ دو دہائیوں سے وہ عام طور پر بڑھ رہی ہیں، ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خودکشی کی وجوہات پیچیدہ ہیں، اور بہت سے خطرے والے عوامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here