35کروڑ افراد کی بھوک سے ہلاکت کا خطرہ

0
61

نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی امدادی تنظیم آئی آر سی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مختلف وجوہات کی بناء پر دنیا بھر میں تقریباً ساڑھے 34کروڑ سے زائد غریب لوگ بھوک اور افلاس کے باعث موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ریلیف فراہم کرنے والی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) نے عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 34کروڑ 50لاکھ سے زائد افراد موسمیاتی بحران، تنازعات اور اشیا خوردونوش خریدنے کی استطاعت نہ ہونے کے باعث غذائی عدم تحفظ کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سییہ افراد بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here