2025ء ٹرمپ نے جھوٹ بولنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

0
5

تجزیہ: مجیب لودھی
ٹرمپ نے 2025 کے دوران اپنے جھوٹ کی عادت کو برقرار رکھا اور کئی اعدادو شمار بیان کرتے ہوئے بھونڈے انداز میں غلط بیانی کی جیسے کہ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ میں 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ وائٹ ہائوس کی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری کا کل حجم 8 ٹریلین ڈالر بتایا گیا ہے، ٹرمپ نے مہنگائی اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی جھوٹ بولا اور بتایا کہ مہنگائی کم ہوئی جبکہ اشیا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں جبکہ دونوں کا ہی گراف اوپر ہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی کے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا، صدر نے بار بار کہا کہ ایک امریکی شہر ”جل رہا ہے” حالانکہ وہ بالکل نہیں جل رہا تھا پورٹ لینڈ میں امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی ایک عمارت کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپوں کا مطلب یہ نہیں تھا کہ 145 مربع میل کا شہر جل گیا تھا ، اسی طرح دیگر کئی معاملات میں صدر ٹرمپ نے ہمیشہ ہیر پھیر کیا ہے، اعدادو شمار کو کبھی درست بیان نہیں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here