صدر ٹرمپ کی پہلی بار ماسک پہن کر عوامی تقریب میں شرکت

0
141

ٹرمپ زیر علاج زخمیوں فوجیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے تو انتظامیہ نے ماسک کو لازمی قرار دیا

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اب تک کرونا وائرس کے پھیلاو¿ میں تیزی آنے کے باوجود ماسک پہننے سے گریز کرتے آئے تھے، اب انہوں نے بھی ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ہفتے کو ایک فوجی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے ایک اسپتال میں زیرِ علاج زخمی فوجیوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے پہلی مرتبہ کسی عوامی مقام پر فیس ماسک پہنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس سے قبل ماسک پہننے یا دوسرے امریکیوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دینے سے انکار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا یا نہ پہننا ہر انسان کی ذانی پسند، نہ پسند پر منحصر ہے۔ پہلی بار ماسک پہننے سے متعلق وضاحت پیش ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں تھے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے مناسب وقت اور جگہ ہوتی ہے۔ ان کے بقول اسپتال بھی ایسی جگہ ہے جہاں ماسک پہننا ضروری ہے۔ یہاں آپ کو بہت سے لوگوں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ یہاں صحت یاب لوگوں کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی متاثر ہوتے ہیں لہذا یہاں ماسک پہننا لازمی ہے۔ صحت عامہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے وائرس کے پھیلاو¿ کو کم کرنے کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ سے زائد جب کہ ایک لاکھ 34 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here