غیرملکی تارکین کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا بہترین اقدام ہے:ایرک ایڈم

0
130

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے نومنتخب میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ تارکین کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا بہترین اقدام ہے، میں اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، نیویارک کے نومنتخب میئر نے کہا کہ وہ نیویارک میں رہنے والے لاکھوں غیر ملکی شہریوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے ایک متنازعہ بل کی حمایت کرتے ہیں۔ایڈمز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ابتدائی طور پر “کچھ خدشات” ہونے کے باوجود اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں اور یہ حمایت آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔سٹی کونسل نے ایک درجن سے زیادہ قانون سازوں، سابق میئر بل ڈی بلاسیو اور کچھ آئینی ماہرین کے خدشات کے باوجود دسمبر میں ”ہمارا شہر، ہمارا ووٹ”کے اقدام کی منظوری دی تھی۔نئی قانون سازی سے 8لاکھ غیرملکی تارکین ووٹ دینے کے اہل ہوگئے ہیں، ایڈمز نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ مجھے شروع میں بل کے ایک پہلو کے بارے میں کچھ خدشات تھے، میں نے حکومت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی جس سے ان خدشات کو دور کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ قانون سازی کی اجازت دینا اب تک کا بہترین انتخاب ہے اور مزید لاکھوں افراد کو جمہوری عمل میں لانے کا منتظر ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here