پرتشدد ، مظاہروں اور ہنگاموں میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے :سیاسی مبصرین

0
123

 

نیویارک (پاکستان نیوز) سیاسی مبصرین نے امریکہ میں پھوٹنے والے ہنگاموں میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ، سابق صدر باراک اوباما کی ایڈوائزر سوسان رائس کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروںکے بعد ہنگامے اور سٹوروںکو لوٹنا بڑی حکمت عملی کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے اس میں روسی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے ، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ سب کچھ کہہ سکتی ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ جہادی ، دہشتگرد تنظیموں کو اس سلسلے میں بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ او برائن نے اس سلسلے میں کہا کہ کچھ ممالک امریکہ کو براہ راست متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سب میں ان کے ملوث ہونے کے مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے جس میں چین پہلے نمبر پر ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here