پی ٹی آئی امریکہ کے انٹراپارٹی انتخابا ت مکمل ، کارکنوں کی بھرپور شرکت

0
568

 

نیویارک سے یونائٹڈ پینل کی طرف ضمیر خان ، نیو جرسی سے سیم خان اور میری لینڈ سے ایگل پینل کے محمد کھٹانہ صدر منتخب ہوگئے

نیو جرسی(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے انتخابات میں آٹھ ریجنز ترتیب دئے گئے تھے جن میں صدر سینئر نائب صدر جنرل سیکریٹری اور اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے انتخابات منعقد ہوئے ان میں نیو یارک نیو جرسی نیو انگلینڈ میری لینڈ ورجینیا الی نوئس مڈ ویسٹ اور ساو¿تھ ریجن شامل ہیں نیویارک سے یونائٹڈ پینل کی طرف سے صدر کے لیے نامزد امیدوار ضمیر خان سینئر نائب صدر کے لیے ایاز خان جنرل سیکریٹری کے لیے شاہد رضا رانجھا اور اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے رضا دستگیر نے کامیابی حاصل کی ۔یہاں مقابلہ کافی سخت تھا ، 735 کل ووٹ فائنل ہوئے تھے جن میں سے 721 ووٹ کاسٹ کیے گئے ، اس طرح سے تناسب چھیانوے فیصد رہا ، کامیاب پینل صرف سولہ ووٹوں کے مارجن سے جیتا، ان کے مخالف انصاف پینل کے امیدوار امجد نواز صدر کے لیے امیدوار تھے جو کہ ہار گئے۔ نیو جرسی میں پی ٹی آئی یونائیٹڈ پینل کے سیم خان صدر سیم خان کی بہن ساجدہ ارشد سینئر نائب صدر احمد شاہین جنرل سیکریٹری اور عرفان محمود اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے آئی کے شاہین پینل کے ڈاکٹر عامر بیگ سے مقابلہ کر رہے تھے جس میں سیم خان کے پینل نے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔ کل ووٹ 224 تھے اور ٹوٹل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 195 تھی اس طرح سے ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 87 فیصد رہا، باقی تمام سٹیٹس میں تمام پینلز بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ میری لینڈ سے پی ٹی آئی میری لینڈ ایگل پینل کے صدر محمد کھٹانہ سینئر وائس پریذیڈنٹ کے وقار خان جنرل سیکریٹری کے جاوید اقبال اور اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے رابیعہ ندیم بلا مقابلہ کامیاب قرار دی گئیں نیو انگلینڈ ریجن سے کنیکٹیکٹ پینل کے صدر کے لیے ضیا رحمن سنیئر وائس پریزیڈینٹ کے لیے سید شبیر حسین جنرل سیکریٹری کے لیے سید حیدر اور اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے سید وسیم حیدر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ الی نوا ریجن میں انصاف پینل آف شکاگو کے راجہ محمد یعقوب صدر کے لیے ساگر بختیاری سینئر وائس پریزیڈینٹ کے لیے عبدل ثقلین جنرل سیکریٹری کے لیے اور شفیق احمد اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے، مڈ ویسٹ ریجن سے مڈ ویسٹ ٹائگرز پینل کے لیے محسن احسان نے صدر محمد فرخ ملک نے سنیئر وائس پریزیڈینٹ غلام ربانی اخوند زادہ نے جنرل سیکریٹری اور عمر میمن نے اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے بلا مقابلہ جیت حاصل کی ساو¿تھ ریجن کے لیے ساو¿تھرن ہاسپیٹیلیٹی پینل نے صدر کے لیے رحیم شاہ اخونخیل سینیئر نائب صدر کے لیے ثاقب چوہدری جنرل سیکریٹری کے لیے انیسہ رفیق اختر اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے سید ہارون حسین نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی ورجینیا سے واشنگٹن ایگلز کے صدر کے لیے جنید بشیر جانی سنیئر وائس پریزیڈینٹ کے لیے نظام دین جنرل سیکریٹری کے لیے سعادت رانا اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے شاہد عباسی نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی ان تمام جیتنے والے ریجنل امیدواروں سے نیشنل لیول کے لیے بھی پینل ترتیب دیا گیا تھا جس میں ایگلز پینل کے لیے صدر ورجینیا سے جنید بشیر سینیئر وائس پریزیڈینٹ کے لیے نیویارک سے امجد نواز جنرل سیکریٹری کے لیے نیو جرسی سے سیم خان اور اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے مزوری سے غلام ربانی اخوند زادہ بلا مقابلہ پی ٹی آئی امریکہ کے لیے عہدے دار منتخب ہو گئے کسی نے بھی الیکشن میں کسی بد انتظامی کی شکایت نہیں الیکشن پروسیس کو ایک کامیاب طریقے سے انجام دینے پر سب نے الیکشن کمیشن سیکریٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ اور جنرل سکریٹری پی ٹی آئی پاکستان سیف اللہ نیازی کا شکریہ ادا کیا اپنے ایک پیغام میں منتخب صدر پی ٹی آئی امریکہ جنید بشیر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ویڑن کے مطابق تمام انصافینز کو ساتھ لیکر چلیں گے جانی بشیر امریکن یونیورسٹی سے فنانس میں گریجوایٹ ہیں مارٹگیج فائنانس کا کام کرتے ہیں اور سکول لائف سے ہی سیاست اور کمیونٹی ورک میں دلچسپی لیتے آٓئے ہیں ، ایدھی سے لیکر شوکت خانم تک فنڈ ریزنگ کرتے رہے ہیں۔ ڈی سی ارینا میں عمران خان کے جلسے کے روح رواں رہے خان کے شاہین ہیں اور محنتی انسان ہیں جو پاکستان سے بے لوث محبت کرتے ہیں ادارہ تمام جیتنے والے امیدواروں کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here